واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں پاکستان کی شرکت کے سلسلے میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں۔میڈیا رپورٹ مطابق پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کیلئے سفارتی سطح پر کوششیں تیز کردی ہیں اور اس سلسلے میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے وائٹ ہاؤس، محکمہ خارجہ اور کانگریس کے اہم ارکان سے رابطے کیے ہیں امریکی اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات بھی کی جلیل عباس جیلانی نے ملاقات میں ایٹمی ہتھیارو ں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے پاکستانی اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں پاکستان کی شمولیت سے عالمی سکیورٹی کو تقویت ملے گی۔