منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈیم نہیں کچھ اور۔۔۔! پانی کی کمی کو پوراکرنے کیلئے پہلی بار زبردست قدم اُٹھالیاگیا

datetime 28  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر آبپاشی و چیئر مین پیڈا میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ لاہور شہر کو پینے کے صاف پانی کی متواتر سپلائی بحال رکھنے کیلئے زیر زمین پانی کے ذخائر میں اضافہ کا بندوبست کیا جا رہا ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سندھ طاس واٹر کونسل کے چیئر مین انجینئر سلیمان خان کی سر براہی میں ملنے والے پانچ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر چیف انجینئر ایریگیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چوہدری اصغر حمید بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے وفد کو محکمہ آبپاشی کی ترقیاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔صوبائی وزیر میاں یاور زمان نے بتایا کہ 1772مربع کلو میٹر پر پھیلے اور ایک کروڑ نفوس سے زائد آبادی پر مشتمل شہر لاہو رمیں زیر زمین پانی کی سطح ہر سال ایک میٹر تک نیچے گر رہی ہے ۔یہ صورتحال انتہائی تشویش کن ہے ۔حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ آبپاشی کے ماہرین کو زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ کے لئے خصوصی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اس حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہو رشہر کے پاس مصنوعی جھیل تعمیر کی جائے تا کہ زیر زمین پانی کی مقدار میں اضافہ ہو ۔اس طرح موجودہ آبادی کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلو ں کی بڑھتی آبی ضروریات بخوبی پوری کی جا سکیں گی ۔صوبائی وزیر نے وفد کو بتایا کہ اس حوالے سے حکومت پنجاب نے 91.5ملین روپے کی رقم مختص کر دی ہے ۔یہ رقم سائنسی بنیادوں پر منصوبے کے باقاعدہ اجراء سے قبل تفصیلی سٹڈی پر خرچ کی جائے گی ۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…