منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

اب پہیہ الٹا گھومنے والا ہے ! فاروق ستار نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی

datetime 28  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اب پہیہ الٹا گھومنے والا ہے اور جو لوگ ادھر ادھر گئے ہیں وہ جلد واپس ایم کیو ایم میں آجائیں گے، میری ذمہ داریاں بڑھ رہی ہیں اور جھنجلاہٹ کا شکار کون ہے عوام دیکھ رہے ہیں لہٰذا ہم ٹینشن دینے والے ہیں لینے والے نہیں۔پی آئی بی کالونی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ ہم نے اپنا عارضی مرکز پی آئی بی کالونی میں ہی بنالیا ہے،میرے گھر کے ساتھ کچھ پڑوسیوں نے بھی اپنے گھر دے دیئے ہیں، کارکنان پریشان تھے ہم نے راستہ تلاش کیا ہے ۔انہوں نے کہا ایک شخص کے بیان دینے سے کچھ نہیں ہوتا، ہم اپنی 38 سال کی محنت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اب پہیہ الٹا گھومنے والا ہے جو لوگ ادھر ادھر گئے ہیں وہ جلد واپس آجائیں گے، ایم کیو ایم پاکستان کا ایک ایک کارکن اپنی جگہ موجود ہے جب کہ ستمبر میں بھرپور جلسہ کریں گے جس کے لیے تمام رہنماؤں اور عہدیداروں سمیت تمام کارکنوں کو ہدایت کردی ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف حسنین کے پارٹی چھوڑنے کا جواب پیرکو پریس کانفرنس میں دیں گے۔ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ میری ذمہ داریاں بڑھ رہی ہیں اور جھنجلاہٹ کا شکار کون ہے عوام دیکھ رہے ہیں لہٰذا ہم ٹینشن دینے والے ہیں لینے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زبردستی ہمارے لوگوں کو لے جایا جارہا ہے، سرجانی ٹاؤن کے کارکن ساجدبھائی کی جیل میں موت ہوئی ہے لہذا اب ہمارے ساتھ ظلم وستم کا سلسلہ بند ہوناچاہیے۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…