کوئٹہ(این این آئی )سابق وفاقی وزیر ڈاکڑ عبدالمالک کاسی نے سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لیئے پانچ ایکٹر اراضی عطیہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومتی امداد لینے سے بھی انکار کردیاتفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکڑ عبدالمالک کاسی جنکے صاحبزادے داؤد خان کاسی ایڈوکیٹ بھی سانحہ کوئٹہ میں شہید ہوئے تھے انہوں نے اپنی جانب سے پانچ ایکٹر اراضی شہدا ٹرسٹ کوعطیہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومتی امداد لینے سے بھی انکار کردیاہے۔