لندن /اسلام آباد(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے الطاف بھائی کو الطاف صاحب کہنے سے لندن میں کھلبلی مچل گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں الطاف حسین اور لندن سے مکمل قطع تعلقی کا اعلان کیا تھا۔پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے متحدہ کے بانی الطاف حسین کو الطاف بھائی کہنے کی بجائے الطاف صاحب کہا جس پر ایم کیو ایم کے لندن سیکرٹریٹ میں کھلبلی مچ گئی اور فاروق ستار کی جانب سے کی جانے والی جرات کا جائزہ لینے کیلئے اہم ترین اجلاس ہوا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فاروق ستار کی جانب سے الطاف حسین کو بھائی نہ کہنے پر متحدہ کے لندن سیکرٹریٹ کی جانب سے متحدہ پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان ہوسکتا ہے ۔