اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) راجستھان سے بارش برسانے والا نیا سسٹم(آج)ہفتہ کو پاکستان میں داخل ہوگا۔ کراچی میں ہفتے اتوار کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں وقفے وقفے سے 3 سے 4 روز جاری رہیں گی ٗکراچی میں فی الحال اچھی بارش کا امکان نہیں ،محکمہ موسمیات نے ستمبر میں بارشوں کے مزید دو سے تین سلسلوں کا امکان ظاہر کیا ٗملک کے مختلف حصوں میں مون سون نظام پھر متحرک ہو گیا ٗاگست کے آخری ہفتہ میں بارشوں کا زور رہے گا۔
لاہور میں گزشتہ رات سے اب تک 90 ملی میٹر سے زائد بارش ہو چکی ۔پنجاب سے بارش برسانے کا نظام خیبر پختون خوا بلوچستان اور سندھ تک پھیلے گا،لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں تین سے چار روز بارش ہو گی ٗبارشیں پنجاب میں وقفے وقفے سے برسیں گی پھر خیبر پختون خوا اور پنجاب میں بھی پھیل جائیں گی ۔ کراچی میں عنقریب تیز بارش کا امکان نہیں تاہم آئندہ دو روز بعد ہلکی بوندیں کہیں ، کہیں برس سکتی ہیں۔کراچی میں 27 اور 28 اگست کو بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے ،کچھ علاقوں میں ہو گی کچھ میں نہیں ،کراچی میں فی الحال سمندری ہوا میں تعطل کا امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر میں بارشوں کے 2 سے 3 سلسلے آئیں گے ، کراچی میں بھی برکھا کھل کے برسے گی۔
بارشیں ہی بارشیں ، محکمہ موسمیات نے زبردست پیش گوئی کر دی
26
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں