لاہور(این این آئی )وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام میں کام کرنے والی تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز ،لیڈی ہیلتھ سپر وائزر ،اکاؤنٹس سپروائزرز اور نیشنل پروگرام برائے فیملی پلاننگ میں کام کرنیو الے دیگر اہلکاروں کو ان کی ملازمتوں پر ریگولر کر دیا ہے۔جس کا اطلاق یکم جولائی 2012ء سے ہو گا ۔مذکورہ تمام ملازمین پر پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974ء لاگو ہو گا ۔اس سلسلے میں مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے دفتر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر رخسانہ انور اور دیگر خواتین میں ریگولرائزیشن کے آرڈر تقسیم کئے ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی جان خان ،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر نصرت جبین،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ایڈمن ڈاکٹر عدنان ظفر بھی موجود تھے۔خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ بیماریوں کی روک تھام،حفظان صحت کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور ماں بچہ کی صحت کے مسائل حل کرنے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بہت اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریگولرائزیشن کے بعد تمام ورکرز زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور صوبے میں ایک صحت مند معاشرہ قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی جان خان نے کہا کہ ریگولر ہونے والی LHWsاور دیگر اسٹاف کی تنخواہ و دیگر مراعات پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974ء کے تک ریگولیٹ ہوں گی۔انہو ں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر اور دیگر اہلکارو ں کو ان کی اپوئنٹنگ اتھارٹی انفرادی طو رپر ریگولر ہونے کے آرڈر تقسیم کریں گے۔
بڑی خوشخبری،52ہزار سرکاری ملازمین کوریگولر کر دیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
محلے کی ’آنٹی‘ نے چغلیوں کو کاروبار بنا لیا، کمائی سے 2 گھر بھی خرید لیے
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر



















































