لاہور ( این این آئی) لاہور ایئر پورٹ سے طیاروں میں منشیات سمگل کرنے میں معاونت پر پی آئی اے کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ،اقبال گھرکی پی آئی اے میں سکیورٹی ملازم ہے اور اس سے تفتیش کی مدد سے ادارے کے مزید افراد کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اے این ایف نے طیاروں میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پی آئی اے کے ملازم اقبال گھرکی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پی آئی اے کے طیاروں میں اقبال گھرکی کی مدد سے ہیروئن چھپائی جاتی تھی۔ذرائع کے مطابق اقبال گھرکی پی آئی اے میں سکیورٹی ملازم ہے اور اس سے تفتیش کی مدد سے ادارے کے مزید افراد کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کے طیاروں میں ہیروئن اسمگلنگ کی رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو بھی ارسال کی جائے گی۔