جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

دہشتگردی میں استعمال ہونے والا اسلحہ کہاں سے آتاہے؟ ایم کیو ایم کے رہنماء کا اعترافی بیان میں بڑا نکشاف

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی درخواست ضمانت پر رینجرز کے وکیل نے کہا ہے کہ نائن زیرو سے ملنے والا اسلحہ دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہوتاتھا، عامر خان نے سیکیورٹی انچارج ہونے کااعتراف کیا، ضمانت خارج کرکے جیل بھیجا جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے رہنما ایم کیو ایم کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی درخواست پر سماعت 8ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے رینجرز کے وکیل سے مزید دلائل طلب کرلئے ہیں۔
عامر خان کی ضمانت پر رہائی کے خلاف رینجرز کی درخواست کی سماعت پر رینجرز کے وکیل کا کہناتھا کہ گزشتہ سال مارچ میں رینجرز نے نائن زیرو سے 26انتہائی خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا تھا،ولی بابر قتل میں سزا یافتہ ملزم فیصل موٹا سمیت دیگر نے نائن زیرو میں پناہ لے رکھی تھی۔وکیل کے مطابق عبید کے ٹو اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان بھی نائن زیرو پر روپوش تھے جبکہ جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم کے ربرو عامر خان نے نائن زیرو کاسیکیورٹی انچارج ہونے کا اعتراف بھی کیا، جس کے بعدجے آئی ٹی کی سفارش پر عامر خان کیخلاف دہشتگردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج کیا گیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر رینجرز کے وکیل سے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…