اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک ) چیئرمین نیب چودھری قمر زمان نےکہاہےکہ کرپشن چھوٹی ہو یا بڑی ملک کیلئے ناسور ہے۔ شریف برادران سمیت تمام بڑے کیسز کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ شریف برادران اور چودھری برادران کے کیسز ایک طویل عرصے سے بند پڑے تھے۔ تحقیقات کی مدت میں توسیع کیسز بند رہنے کی وجہ سے ہوئی۔انھوں نےکہاکہ کئی سال تک ان کیسزپرہاتھ نہیں ڈالا گیا۔ ان کامزیدکہناتھاکہ باریک بینی سے تحقیقات کا مقصد یہ ہے کہ کسی کو فائدہ یا نقصان نہ پہنچے۔