اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک ) بھارت نے کشمیر پر پاکستان سےمذاکرات کے بجائے بات چیت سے فرار کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے مودی سرکار کا تحریری جواب اسپیشل سیکرٹری برائے خارجہ امور کے حوالے کر دیا ۔بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا نے دفتر خارجہ میں اسپیشل فارن سیکرٹری محمد وحید الحسن سے ملاقات کی اور کشمیر پر مذاکرات کی پاکستانی دعوت کے حوالے سے اپنی حکومت کا تحریری جواب پیش کیا ۔دفترخارجہ میں بھارت کے جواب کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ سیکرٹری خارجہ نے دو روز قبل بھارتی ہم منصب کو خط لکھ کر مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی تھی ۔