اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، سوات ،مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی ، لاہور ، گرجرنوالہ ،گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش لاہورمیں10ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت41 میں ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔