پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

اب بچنا مشکل پا کستان کے مشہو ر سیا ستدان کی اربو ں کی جا ئیداد سامنے آنے والی ہے لیکن کس ملک میں جان کر آپ بھی حیران رہ جا ئیں گے

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد اسحاق ڈار کی دبئی میں اربوں کی جائیداد سامنے آنے والی ہے مہنگے جہاز خرید کر کمیشن لینے والوں کے دن تھوڑے ہیں۔ بھاشا ڈیم میری زندگی میں نہیں بنے گا‘ 5 وزیراعظم افتتاح کر چکے ہیں نندی پور کا بھی یہی حال ہے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 13 اگست کو عوامی مسلم لیگ کے جلسے پر پابندی لگا دی گئی اور جس جج نے جلسہ کرنے کی اجازت دی اس کا تبادلہ کردیا گیا انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا ہنگامہ رکنے والا نہیں اسپیکر نے 30 دنوں میں ریفرنس کا فیصلہ کرنا ہے اگر فیصلہ ہماری امیدوں کے مطابق نہ ہوا تو اسمبلی سے استعفے دینا کس سوچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی آدھی کابینہ مشرف کے ساتھی رہے ۔کرپٹ لوگوں نے اتحاد بنالیا ہے پانامہ کے بعد اب اسحاق ڈار کی باری ہے دبئی میں ان کی اربوں کی جائیداد کے ثبوت بھی سامنے آنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت کے تمام منصوبے ناکام ہیں یہ مہنگے جہاز خرید کر کمیشن بنا رہے ہیں۔ اب کمیشن خوروں کے دن تھوڑے ہیں فیصلہ اب سڑکوں پر ہوگا اور سیاسی جماعتیں لاہور کا رخ کریں گی انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں ترقیاتی کاموں کیلئے ایک روپیہ نہیں دیا گیا شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف ک بچوں نے آف شور کمپنیوں کا اعتراف کیا ہے نواز شریف نے خود اسمبلی میں کہا کہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں لیکن پھر کیا ہوا وہ قوم جانتی ہے انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کا افتتاح پانچ وزراء اعظم کر چکے ہین میری زندگی میں تو یہ ڈیم نہیں بنتا نظر آرہا یہ صرف عوام کیلئے لالی پاپ ہے نندی پور کابھی یہی حال ہے صرف شور ہے اور عملاً کچھ بھی نہیں ہے ساہیوال پاور پلانٹ کا نندی پور سے بھی برا حال ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…