پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق وزیر اعلی کے بھائی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 15  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعلی بلوچستان کے بھائی سردار امین اللہ رئیسانی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیاجبکہ چوہدری محمدسرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کے وفد کی گور نر بلوچستان محمد خان اچکزائی سے بھی ملاقات سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز تحر یک انصاف کے سابق گور نر چوہدری محمدسرور ‘بلوچستان کے آرگنائزر تحر یک انصاف سردار یارمحمد رند اور سر دار کامل عمر نے سول ہسپتال کوئٹہ میں سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کی جسکے بعد چوہدری سرور کی قیادت میں وفد نے گور نر بلو چستان محمد خان اچکزائی سے بھی گور نر ہا ؤس میں ملاقات کی جہاں سانحہ کوئٹہ پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ چوہدری سرور سے ملاقات میں سابق وزیر اعلی بلو چستان سردار اسلم رئیسانی کے بھائی سابق سفیر سردارامین اللہ رئیسانی نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے درجنوں ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلا ن کر دیا جبکہ کوئٹہ سے واپسی پر لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ پوری قوم کی جنگ بن چکی ہے اور حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے ایک ایک نقطے پر عمل کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کیساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی ملک کو کمزور کر نے کی سازش ہوگی اس لیے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان کے عوام کو صحت ‘تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے اور سانحہ کوئٹہ کے بعد دہشت گردوں کو روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات وقت کی ضرورت بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ شہید ہونیوالوں کے اہل خانہ سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے اور انکو اپنے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف بلو چستان کی بھی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے اور سردار ا مین اللہ رئیسانی کی تحر یک انصاف میں شمولیت عمران خان کی پا لیسوں پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے اور تحر یک انصاف کے سواکوئی سیاسی جماعت ملک میں کر پشن کا خاتمہ اور حقیقی احتساب کا نظام نہیں لاسکتی۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو بھی چاہیے وہ کر پشن چھوڑ کر خود کو احتساب کیلئے پیش کردیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…