کراچی(این این آئی)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف19اگست کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم امجد صابری کی رہاش گاہ اور عبدالستار ایدھی کے گھر بھی جائیں گے۔وزیراعظم امجد صابری کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیں گے۔بعدازاں وزیراعظم گورنر ہاؤس میں امن امان کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،چیف سیکرٹری محمدصدیق میمن، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ پولیس اللہ ڈنوخواجہ سمیت دیگراعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی آپریشن کو تیز کرنے سیمت اگلے مرحلے کی منظوری بھی دی جائے گی۔