لاہور (این این آئی)لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامہ،خاتون دواروں سے سِر پٹختی رہی،سیکورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں،لاہور ائیرپورٹ پر خاتون نے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے اسکے ہمراہ دبئی جانے سے انکار کردیا ،خاتون کے ہنگامے کے باعث اسے آف لوڈ کردیا گیا ۔ بہاولپور کا رہائشی یعقوب نہال اور اس کی اہلیہ پروین دبئی جانے کیلئے ائیر پورٹ پہنچے تاہم اس وقت حیرت انگیزصورتحال پیدا ہوگئی جب خاتون نے سکیورٹی اہلکاروں کو دیکھ کر دیو اروں سے سرپٹخناشروع کردیا ۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ میر اشوہر مجھ پر تشدد کرتا ہے ، میں اس کے ساتھ دبئی نہیں جاؤں گی ۔خاتون نے بتایا کہ میری عمر 25سال ہے اور شوہر کی عمر 50سال ہے،میری اس شخص کے ساتھ زبردستی شادی کی گئی ہے میں کسی صورت بھی اس کے ساتھ دبئی نہیں جاؤں گی ۔ اس دوران خاتون فرش پر بیٹھ گئی ۔ ائیر پورٹ انتظامیہ نے خاتون کو آف لوڈ کردیا ۔