لاہور ( این این آئی ) قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے سائبر کرائم ایکٹ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔جمعے کو پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ سائبر کرائم بل کی شق نمبر 10،18اور 32آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق اور آزادی رائے کے حقوق کے خلاف ہیں۔ریاست ایسا کوئی قانون نہیں بناسکتی جو بنیادی حقوق کیخلاف ہو۔درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سائبر کرائم کا قانون سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس میں یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا کہ ایکٹ میں سائبر دہشتگردی کی ایک شق شامل کی گئی ہے جس کے بعد سائبر کرائم ایکٹ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے مساوی قانون بن گیا ہے۔جبکہ ملک میں ایک وقت میں دو مساوی قوانین کا کوئی جواز اور گنجائش نہیں ہے۔اس درخواست میں یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ سائبر کرائم ایکٹ کی شق 18کی وجہ سے ہتک عزت کا ایک نیا قانون متعارف کرا دیا گیا ہے اس طرح ایک وقت میں دو قوانین ایک دو سے متصادم ہوجائیں گے۔درخواست میں کہا گیا کہ اس قانون میں ایف آئی اے کو لامحدود اختیارات دے دیئے گئے جس کے تحت وفاقی تحقیقاتی ادارہ بغیر تحقیق کیے کسی بھی شہری کے موبائل اور کمپیوٹر کا ڈیٹاحاصل کر سکتاہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سائبر کرائم ایکٹ میں شامل بنیادی حقوق سے متصادم شقوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔خیال رہے کہ سائبر کرائم بل میں شامل دسویں شق سائبر دہشت گردی، 18ویں کسی شخص کے عزت و وقار کے خلاف جرائم اور32ویں مجاز افسر کے اختیارات کے بارے میں ہے۔
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے سائبر کرائم ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ۔۔ وجہ بھی سامنے آ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے



















































