اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچے چوری کرنے والیگروہ کو گرفتارکرلیا۔ ایل ایچ ویز بھی گروہ کا حصہ تھیں۔ پولیس کے مطابق 7 ملزمان کو گرفتارکیاگیا، جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ملزمان اسپتالوں اور میٹرنٹی ہومز سے نومولود بچے اغوا کرکے فروخت کرتے رہے۔ گروہ اسپتال انتظامیہ کی مدد سیزندہ کی بجائے ، مردہ بچے بھی والدین کے حوالے کرتے اور زندہ بچے 70 ہزار سے 3 لاکھ تک فروخت کرتے رہے۔گرفتار خواتین ایل ایچ ویز ہیں، مزید ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان سے ایک بچی بھی برا?مد کی گئی۔