پشاور(آن لائن)ڈپٹی جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا بحراللہ خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکوں میں بھارتی ایجنسی را ملوث ہے اور راء کے حمایت کے لیے وزیر اعظم نے اچکزئی کو ٹاسک سونپا ہے ۔پاکستان کی خالق جماعت ہونے کی دعویدار مسلم لیگ (ن) محمود اچکزئی اوردیگر اتحادی جماعتیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ترجمانی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ انہیں ملکی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کسی کو بھارت سے اتنی ہی ہمدردی ہے توپاکستان کی شہریت چھوڑ دیں۔ راء بلوچستان میں حالات خراب کر کے پاکستان کو غیر مستحکم کر نا چاہتے ہیں ۔وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اپنی پالیسیاں واضح کریں ۔ جماعت اسلامی کوئٹہ کے شہداء کے خاندانوں اوروکلاء برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ وہ اسلامک لائرز مومنٹ کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔ بحراللہ خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کافرض ہے مگر حکمران صر ف اپنی حفاظت چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ دھماکہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ خارج از امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ جو حکومت شہریوں کو جان کا تحفظ نہیں دے سکتی اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی وکلاء برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔