اسلام آباد/کابل(این این آئی)افغانستان کے صدراشرف غنی نے وزیراعظم محمدنوازشریف کوٹیلی فون کرکے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے،افغان صدر نے وزیراعظم پاکستان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا۔اشرف غنی نے دہشتگردی کودونوں ملکوں کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کے ناسورکاخاتمہ کرینگے۔