پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

اگر آپ کے پاس یہ ویزہ نہیں تو سعودیہ مت آئیں‘ سعودی حکومت نے اہم اعلان کر دیا

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آئی این پی)سعودی حکومت نے بلا اجازت حج کی ادائیگی کی کوشش کرنے والے عازمین پر کڑی سزاوں اور بھاری جرمانے کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ملکی و غیر ملکی زائرین جن کو بغیر ویزا اور بلا اجازت حج کی ادائیگی کو کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے گا اس کو دس ہزار ریال جرمانہ، پندرہ دن کی قید کے ساتھ ساتھ پانچ سال کے لئے سعودی عرب داخلہ پر پابندی بھی عائد کردی جائے گی۔حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے چئیرمین حافظ شفیق کاشف نے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت کے اس فیصلہ کا مقصدقانونی طور پر سعودی عرب جانے والے عازمین حج کے لےئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ لہٰذا سعودی حکومت کے موجودہ فیصلے سے حج انتظامات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ جن پاکستانیوں کے پاس حج کے علاوہ سعودی عرب کا کوئی دوسرا ویزا ہے وہ موجودہ حالات میں حج پر جانے کی کوشش نہ کرے بصورت دیگر ان کو سزاوں کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ جو نجی حج ٹوورز آپریٹرز وزٹ ویزا (visit visa) یا پھر ورک ویزا (work visa) پر لوگوں کو ادائیگی حج کے لےئے سہولت فراہم کریں گے ان کو بھی بلیک لسٹ کردیا جائے گا لہٰذا پاکستانی پرائیویٹ کمپنیوں کو ایسی سرگرمیوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…