پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کا پاک فوج پر اعتماد‘ فوج کیخلاف بولنے والوں کے منہ بند کروا دیئے

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے رکن ولید اقبال نے کہاہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے، سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے پاک افواج کے خلاف بولنے والوں کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے ،افواج پاکستان ، پولیس اور عوام نے دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں جسے ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ۔ اپنے ایک بیان میں ولید اقبال نے کہاکہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں مگر وہ ناکام ہونگے، پاک افواج پاکستان نے خیبر پختونخواہ اور سندھ میں کامیا ب آپریشن کر کے بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں، پوری قوم پر امید ہے کہ افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی کے ادارے پاک سر زمین سے دہشتگردوں کا صفایا کر کے دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا تعلق اسلام سمیت کسی مذہب سے نہیں ہے یہ انسانیت کے دشمن ہیں، بے گنا ہ اور معصوم شہریوں کو مار کر یہ خود بزدل ہونے کا ثبوت دے رہیں ہیں مگر یہ ایک با ت اچھی طرح جان لیں کہ پاکستانی قوم بہادر ،نڈراور غیور ہے یہ مصیبت میں گھبرانے کی بجائے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں تنقید کرنے کی بجائے اپنے سیکورٹی اداروں کی ہمت بڑھانی چاہیے پوری قوم دہشتگردی کے معاملہ پر ایک پیج پر ہیں اور پوری طرح متحد ہیں دنیا کی کوئی طاقت افواج پاکستان اور عوام کو نہیں ڈرا سکتی دہشتگردی کی جنگ میں انشاء اللہ جیت عوام کی ہوگی اور دشمن کو عبر ت ناک شکست ہوگی۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…