پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم نگرانی کریں تو یہ کام بھی بہت خوبی سے انجام کو پہنچے گا اور پاکستان ترقی کی راہوں پر چل نکلے گا ، کس نے اور کیوں کہا ؟

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوشی ایشنز فرنٹ نے اقتصادی راہداری اور توانائی منصوبوں کی نگرانی وزیر اعظم پاکستان کے بذات خود کرنے کے فیصلے کو ملکی معیشت کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے گزشتہ روز سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب کے ہمراہ ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی نگرانی سے سی پیک منصوبے کی رفتار تیز رہے گی اور شفافیت برقرار رہے گی۔سی پیک منصوبہ ملک کو خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن کرے گا اس منصوبہ کے چالو ہونے سے نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع حاصل ہونگے ۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ راہداری منصوبے سے چاروں صوبوں کو یکساں فائدہ ہو گا جبکہ پاکستان تجارت کی علاقائی منڈی بن جائے گا۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس بیان کا بھی خیر مقدم کیا کہ سی پیک منصوبہ میں پاکستان اور چین کی منزل مشترکہ ہے ہر رکاوٹ دور کرینگے۔ سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد ملک کے معاشی و سماجی حالات میں تیز ی سے بہتری آئے گی۔ اقتصاد ی راہداری منصوبہ میں شامل گوادر صنعتی زون میں چین، مشرق وسطی،یورپی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کی جانب سے 3سو سے زائد صنعتی یونٹس کے قیام ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد ملک میں پاک چین اقتصادی راہداری جیسے بڑے منصوبے سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے جس کے باعث پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مستحکم و خوشحال ریاست کے طور پر جانا جائے گا ۔ وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ میں چینی کمپنیوں کی طرف سے 10ہزار میگا واٹ بجلی منصوبوں سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا۔انڈسٹریز کو اس کی ضروریات کے مطابق بجلی کی مسلسل فراہمی سے صنعتی پہیہ رواں دواں رہے گا جس سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ اس لیے سی پیک منصوبہ میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم فریم مقر ر کیا جائے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…