پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

(ن) لیگ کے یہ اہم ترین رہنماء نواز شریف کو پیچھے چھوڑ کر مستقبل کے بھٹو بن جائیں گے‘ سینئر تجزیہ نگار نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جب چوہدری نثار کی تقریر ختم ہوئی تو خورشید شاہ اٹھے اور انہوں نے کہا کہ ہم نے تو اپنی تقریر میں آپ پر کوئی تنقید نہیں کی اور آپ ہم پر کئے جا رہے ہیں۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ جب اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کیا تو سپیکر نے مختلف لوگوں کو کہا کہ آپ جائیں اور انہیں منا لائیں۔ سینئر تجزیہ نگار نصرت جاوید نے کہا کہ میں انتہائی ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کے بہادر شاہد ظفر عرف AKA نے تین مرتبہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو کہا کہ آپ بھی چلے جائیں اور انہیں منا لیں۔ تو بہادر شاہ ظفر نے اپنے حکیم احسن اللہ خان کو کہا کہ چلے جائیں اور منا لائیں ۔ سینئر تجزیہ نگار نصرت جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینئر وزیر تو پیال کے راجپوت ہیں اور راجپوت کی اپنی شان، آن اور بان ہوتی ہے اسلئے انہوں نے کہا کہ “No, my foot, you can go to Hell”
نصرت جاوید نے کہا کہ پھر وزیر اعظم نواز شریف اٹھے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ واقعہ بھی ہوا کہ وہ خود اپوزیشن کو منانے گئے۔ جب وزیر اعظم لابی میں پہنچے تو انہیں پتہ چلا کہ خورشید شاہ تو اپنے چیمبر میں چلے گئے ہیں تو نواز شریف چیمبر میں گئے اور خورشید شاہ کو منا کر لائے۔ نصرت جاوید نے کہا کہ چوہدری نثار آج تاشقند کے معاہدے کے بعد کے ذوالفقار علی بھٹو ہیں۔ نصرت جاوید نے کہا کہ آج کی تاریخ لکھ لیں کہ چوہدری نثار کا آج سے ذوالفقار علی بھٹو بننے کا آغاز ہو گیا ہے اور اگر ایک مقبول لیڈر ہمیں مل گیا تو اللہ کرے ہم اس کی قیادت میں ترقی کریں۔چوہدری نثار نواز شریف کو پیچھے چھوڑ کر مستقبل کے ذوالفقار علی بھٹو جیسے مقبول لیڈر بن جائیں گے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…