منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے معافی مانگ لی

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے ٹی وی پر اپوزیشن کی تقاریر نہ دکھانے پر معذرت کر لی ۔ بدھ کو نجی ٹی ویچینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے سرکاری ٹی وی پر اپوزیشن کی تقاریر نہ دکھانے پر معذرت کر لی اور سرکاری ٹی وی کوہدایات جاری کیں کہ آئندہ اپوزیشن کی تقاریر نشر ہونے سے نہ روکی جائیں ۔ پرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی تقاریر نہ دکھانے پر معذرت کرتا ہوں ۔ اراکین پارلیمنٹ کے نکتہ نظر سے لوگوں کو آگاہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تقاریر ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جانی چاہیے ۔ وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی تمام تقاریر کی جامع رپورٹ بنائیں اور ان کو باقاعدہ نشر کریں تاکہ منتخب نمائندوں کی باتیں سن سکیں ۔ تمام چیزوں کو عوام تک پہنچانا ٹیلی ویژن کے فرائض میں شامل ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…