اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ شہر میں زوردار دھماکا سنا گیا ہے،فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں کی جاسکی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے زرغون روڈ کے قریب دھماکا ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر میں زور دار دھماکا سنا گیا ہے۔واضھ رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ کے سول ہسپتال میں بڑا خود کش بم حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیں اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اس دھماکے میں وکلا کو نشانہ بنا یا گیا ۔