اسلام آباد(آئی این پی) ایف آئی اے نے سعودی عرب میں پاکستان باشندے شاہد اقبال کی خودکشی کے واقعہ پر کاروائی کرتے ہوئے کہوٹہ سے3ایجنٹ گرفتار کر لئے۔ ایف آئی اے اسلام آباد نے ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایف آئی اے نے سودی عرب میں پاکستانی باشندے شاہد اقبال کی خودکشی کے واقع پر کاروائی کرتے ہوئے کہوٹہ سے 3ایجنٹ گرفتار کر لئے۔ تینوں ایجنٹ جعلی معاہدہ بنانے والے اور بھاری تنخواہیں ظاہر کر کے لوگوں کو باہر بھیجتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے نام محمد خلیق، رحمت حسین اور محمد شیراز ہیں۔