منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

کوہاٹ میں بھارتی نژاد خاتون کے قتل کاڈراپ سین،افسوسناک انکشافات

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(آئی این پی )کوہاٹ میں بھارتی نژاد خاتون کے مبینہ قتل کی واردات کا کھوج لگاتے ہوئے دو خواتین سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے زیر حراست ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا سونا اور نقدی بھی برآمد کرلی ہے۔چند دن قبل شہر کے پوش علاقہ کے ڈی اے کے ایک مکان میں گولی لگنے سے جاں بحق انڈین خاتون عائشہ نے خود کشی نہیں کی تھی بلکہ انہیں سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا جبکہ اس کیس میں ملوث چاروں افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزمان میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں جنہوں نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد صہیب اشرف نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ 28جولائی کو شہر کی فیشن ایبل بستی کے ڈی اے کے مکان نمبر 129سے بھارتی نژاد خاتون عائشہ کی لاش ملی تھی جسکی موت سر میں گولی لگنے سے واقع ہوئی تھی جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اسکی موت خود کشی تصدیق کی جارہی تھی تاہم کچھ دن کی مسلسل تفتیش کے بعدخاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا اور پولیس نے واقعہ میں ملوث دو خواتین سمیت چار ملزمان جو مقتولہ کے خاوند عبدالواحد کے قریبی رشتہ دار ہیں کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے گرفتار ہونیوالے واردات کے مرکزی ملزم حبیب اللہ اسکے بھائی شفقت،اسکی بیوی عینی اور رشتہ دار خاتون ثریا زوجہ ہلال الدین کے خلاف مقتولہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ کے ڈی اے میں درج کرلیا ہے۔ڈی پی او کے مطابق واردات کے روز ملزمان نے مقتولہ کے گھر سے سونا اور نقدی ساتھ لے کر مل بانٹ لیا تھا جسے پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والی مقتولہ عائشہ نے مسلمان ہوکر کوہاٹ کے رہائشی عبدالواحد سے تقریباً پندرہ سال قبل دبئی میں پسند کی شادی کررکھی تھی جو بعدازاں پاکستان منتقل ہوکر کوہاٹ کے علاقہ کے ڈی اے میں خاوند کے ملکیتی گھر میں رہائش پزیر تھی اور اسکا خاوند روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم تھاجبکہ انکے تین بچے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد مقتولہ کے دیور عدنان کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی گئی تو کیس کو چیلنج سمجھ کرڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالرشید،ڈی ایس بی انچارج انسپکٹر ابراہیم اللہ،ایس ایچ او تھانہ کے ڈی اے سب انسپکٹر زرداد خان اور تفتیشی افسران اشفاق خان،عارف خان اور حافظ جاوید کو کیس کی تمام پہلوؤں پر تحقیقات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے موبائل ڈیٹا کے ذریعے ملزمان تک رسائی حاصل کرلی اور قتل کی واردات میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل تیس بور پستول اور ایک بندوق بمعہ کارتوس قبضے میں لے لی۔ڈی پی او نے بتایا کہ قتل کے اس کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ملزمان نے مقتولہ کو جائیداد اور پیسوں کی لالچ میں موت کے گھاٹ اتارا ہے۔مقتولہ کے خاوند نے بھی اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جس گھر میں عائشہ رہائش پزیر تھی اس پر قبل ازیں ملزم حبیب اللہ زبردستی قابض تھا تاہم عدالت میں کیس چلانے کے بعد قانونی طریقے سے انہوں نے گھر کا قبضہ چھڑا لیا تھاجسکا ملزم کو رنج تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان انکے قریبی رشتہ دار ہیں اور انہوں نے ہی انکی زوجہ کے قتل کی مشترکہ منصوبہ بندی کرکے جائیداد اور پیسے ہتھیانے کیلئے واردات کا ارتکاب کیا ہے۔انہوں نے اندھے قتل کی اس کیس کا سراغ لگانے پر پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے صوبائی پولیس سربراہ ناصر خان درانی سمیت محکمہ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی بہترین کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور خیبر پختونخوا کے پولیس فورس میں حقیقی تبدیلی محسوس کرنے کا اظہار کیا ہے۔ڈی پی او کوہاٹ محمد صہیب اشرف نے قتل کیس ٹریس کرنے والی پولیس پارٹی کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی پولیس حکام سے پولیس افسران کی دادرسی کی سفارش کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…