پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پارٹی کے اندر گروپ بندی ،جہانگیر ترین نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی سیکر یٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہم پارٹی کے اندر گروپ بندی نہیں ہونے دیں گے۔ہمارا دشمن سے سخت مقابلہ ہے۔ 2018 کے انتخابات میں بھرپور کامیابی کے لئے کارکنان تیاری کرلیں۔ہمارا مقصد نیا پاکستان بناناہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کی جانب سے ورکرز کنونشن’’ ہم سب ایک ہیں ‘‘ سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان،ڈاکٹر عارف علوی،نعیم بخاری ایڈووکیٹ،عمران اسماعیل ،نجیب ہارون،ریاض شیخ خطاب کیا۔ جہانگیر تیرین نے کہا کہ ہم پارٹی کے اندر گروپ بندی نہیں ہونے دیں گے اور جو بھی گروپ بنائے گا میں اس کو خود توڑوں گا۔ہمارا دشمن سے سخت مقابلہ ہے اور ہمیں 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے لئے کارکنان تیاری کر لیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی سطح پر کوئی گروپ بندی نہیں ہے ہم سب اکٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے تب سے اسکو لوٹا جا رہا ہے ۔پاکستان کے حالات ٹھیک ہوتے تو کراچی پیرس ہوتااورپاکستان ترقی کی منازل طے کرچکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کو ہر قیمت پر کرپشن سے پاک کریں گے۔ہمارے ووٹر ملک کے ہر کونے میں موجود ہیں اور ہم ہر جگہ پر انتخاب میں حصہ لیں گے۔ پاکستان کو عمران خان ہی بچا سکتا ہے اور کوئی بھی تبدیلی نہیں لا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نظریہ اور انقلاب کی پارٹی ہے اسی وجہ سے اس کو مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 30 برس سے جد وجہد کر رہے ہیں جنہوں نے ان کا ساتھ دیا انہیں خراج تحسین پیش کریں وہ عوام کے حقوق کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں بڑے بڑے بت گرائے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 8 لاکھ جو ووٹرز گھروں میں جا کر بیٹھ گئے ہیں وہ اب آجائیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی جدو جہد اک ایک مقصد ہے نیا پاکستان بنانا۔جس میں امیر غریب کے لئے ایک ہی قانون ہو۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کراچی میں ہمارا مقابلہ ایم کیو ایم اور سندھ میں پیپلز پارٹی سے ہے۔ہمارا مقابلہ لسانی سوچ سے ہے ۔پیپلز پارٹی سندھ میں سندھی کارڈ استعمال کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کامیابی کی جانب گامزن ہے ۔ کارکنان آپس میں متحد رہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف بغیر ہتھیاروں کے بھی اپنے دشمن کا مقابلہ کر سکتی ہے۔کارکنان اپنے قائد عمران خان پر بھروسہ رکھیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ تحریک انصاف میں کارکنا ن کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ایک سازش کے تحت ملک کوقومیتوں میں تقسیم کیا گیا ہے لیکن تحریک انصاف سب کو متحد کرے گی۔نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں عمران خان کا عاشق ہوں اور سیاست ایک رومانس کا نام ہے۔عوام اب ملک میں دھاندلی نہیں ہونے دے گی۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…