ملتان (این این آئی) ملزم عبدالباسط مرکزی ملزمان وسیم اور حق نواز کو ڈی جی خان سے ٹیکسی پر ملتان لایا تھا اور اس نے حق نواز اور وسیم کو فرار کروانے میں مدد کی تھی،قندیل بلوچ قتل کیس کے تیسرے ملزم عبدالباسط کو پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے لاہور پہنچا دیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار تیسرے ملزم عبدالباسط کا پولی گرافک ٹیسٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے اسے لاہور منتقل کرد یا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملزم عبدالباسط مرکزی ملزمان وسیم اور حق نواز کو ڈی جی خان سے ٹیکسی پر ملتان لایا تھا اور اس نے حق نواز اور وسیم کو فرار کروانے میں مدد کی تھی ۔