پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ورکرز کنونش میں پارٹی کارکن اپنے ہی رہنما پر برس پڑے

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی میں تحریک انصاف کے تحت ہونے والے ورکرز کنونشن میں سندھ کے صوبائی صدر ڈاکٹر عارف علوی کی تقریر کے دوران پارٹی کارکنوں نے ڈاکٹر علوی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ عارف علوی کی تقریر کے دوران کارکنان مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔ ورکرز کنونشن میں شدید بدمظگی دیکھنے میں آئی۔ عارف علوی کے حق اور مخالفت میں نعرے بازی کی گئی۔ عارف علوی کی تقریر میں بار بار خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی جس سے پارٹی کے ارکان اسمبلی ناراض کارکنوں کو منانے میں کوشش کی۔ ڈاکٹر عارف علوی کے حامی کارکنوں کا کہنا تھا کہ نعرے بازی سابق صوبائی صدر نادر اکمل لغاری کو ایک بار پھر سندھ کا صدر بنانے کے حامی گروپ نے کی ہے۔مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کے ورکراجلاس میں کی تقریب کے دوران بدنظمی کامظاہرہ دیکھنے میں آیا۔کارکنوں نے گوعلوی گوکے نعرے لگائے۔اس موقع پرعارف علوی نے کہاکہ نعرے لگانے والوں سے کہتاہوں کہ ان کی بات سنی جائے گی،تاہم کارکنوں نے عارف علوی کوتقریرکرنے سے روک دیا۔ بدنظمی پرجہانگیرترین کارکنوں کوبٹھاتے رہے۔جہانگیرترین نے خطاب میں کہاکہ خداکے واسطے بیٹھ جائیں، آپ تقریرکرلیں میں نیچے آ جاتاہوں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے نظرئیے کے لئے آئے ہیں،ہم اسٹیٹس کوکے خلاف اورنظریاتی ہیں،کارکنوں کوکہتاہوں کہ تنظیمی مسائل ہوتے ہیں۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…