پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ہیروز کی قدر ایسے کی جاتی ہے ۔۔۔! خیبرپختونخوا میں عبدالستارایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے زبردست اقدام

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا اسمبلی نے ہرسال آٹھ جولائی کو عبدالستار ایدھی کی یوم وفات پرچیرٹی ڈے منانے کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لی ۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسدقیصر کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں آٹھ جولائی کو چیئرٹی ڈے منانے کے حوالے سے قرارداد منظور کر لی گئی،قرار داد پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی زرین ضیا نے پیش کی ،قرار داد میں کہا گیا کہ ایدھی بابائے خدمت تھے اور ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا ،اجلاس میں سمال ڈیم کیالہ گوڈہ ایبٹ آباد پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا گیا ،جس میں کہا گیا کہ کیالہ گوڈہ ڈیم کے متاثرین کو4سال میں اراضی کامعاوضہ نہیں ملا،حکومت نے ڈیم کی تعمیر میں پھلداراورقیمتی عمارتی لکڑی کے درختوں کوبھی کاٹ دیاہے،متعلقہ کمیشنر کے پاس رقم موجود ہے لیکن ڈیم کے متاثرین کو نہیں دے رہا،توجہ دلاؤ نوٹس پی ایم ایل این کے رکن اسمبلی اورنگزیب نلوٹھانے پیش کیا ،سپیکر نے آئندہ ہونیوالے اجلاس میں صوبے میں افغان مہاجرین کودرپیش مسائل پربحث اورتمام سیاسی جماعتوں کے موقف کواپنا موقف اسمبلی فلور پر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔بعدازاں اسمبلی کا اجلاس جمعے کے روز تک ملتوی کردیا گیا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…