پشاور(این این آئی)محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاورشہر کوبڑی تباہی سے بچالیا،ریگی میں کاورائی کرکے ہمسایہ ملک کی خفیہ ایجنسی کے دو ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔محکمہ انسداددہشتگردی کے مطابق سی ٹی ڈی نے پشاور کے علاقے ریگی میں کاروائی کرتے ہوئے ہمسایہ ملک کی خفیہ ایجنسی کے دو ایجنٹوں کو گرفتا کیا گیا ملزمان کے ناموں کی شناخت عتیق اللہ اور عبدالصبور سے ہوئی دونوں ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے ، جن کے قبضہ سے سی پی یو میں نصب تین کلو وزنی بم ، ہینڈگرینڈاور اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ ملزمان سے شہر کے گنجان آباد علاقوں کی ویڈیو بھی برآمد ہوئی، جہاں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کاچاہتے تھے ۔سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں ایجنٹوں نے تہکال کے علاقے میں واقعہ مدرسہ کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنانا تھا ، دونوں ایجنٹوں کو تعلق ہمسایہ ملک کی خفیہ ایجنسی سے ہے جو کہ ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ وصول کرتے تھے، سی ٹی ڈی نے مزید تفتیش کے لئے دونوں ایجنٹوں کو نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ۔