پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

حج سکینڈل ، سازش کے کردار؟حامد سعید کاظمی کے صبر کا پیمانہ لبریز،اعلان نے ہلچل مچادی

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) حج سکینڈل ، سازش کے کردار کون ہیں؟حامد سعید کاظمی کے اعلان نے ہلچل مچادی، سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے اڈیالہ جیل سے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے سیاسی فرقہ وارانہ انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ میں ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہا ہوں۔ میرادامن صاف اور ضمیر مطمئن ہے ٗعدلیہ میرے مقدمے کا فیصلہ میرٹ پر کرے۔ میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی انا کا اسیر ہوں ٗبہت جلد میری بے گناہی پوری طرح آشکار ہوجائیگی ٗ مجھے سازش کے تحت پھنسا کر میرے خاندانی وقار کو مجروح کرنے کا منصوبہ بنایا گیا اس منصوبہ کی جڑیں دور تک پھیلی ہوئی ہیں۔ وقت آنے پر میں اس سازش کو کے تمام کرداروں کو بے نقاب کروں گا۔چھ سال کی تحقیق و تفتیش میں مجھ پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ مجھے سنائی گئی سزا کا کوئی جواز نہیں ہے۔ میرے مقدمے میں عدلیہ نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے۔ مجھے ثبوتوں نہیں مفروضوں کی بنیاد پر سزا سنا کر انصاف کا قتل کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود مجھے عدلیہ پر پورا اعتماد ہے۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان مجھے انصاف فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ میں نے ملک کو انتشار سے بچانے کیلئے اپنے مریدوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دی۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…