لاہور (این این آئی)نیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد یوم آزادی کی تقریبات کو نشانہ بناسکتے ہیں ٗ13،14 اور15اگست کو دہشت گردی کا خدشہ موجود ہے۔سیکریٹری داخلہ پنجاب ٗ آئی جی پنجاب اور ڈی جی رینجرز کے نام مراسلے میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان ملا فضل اللہ گروپ کی جانب سے یوم آزادی پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی اطلاع ہے اور اس مقصد کیلئے دو خود کش حملہ آور بھیج دیئے گئے ہیں۔دہشت گرد واہگہ بارڈر اور گنڈا سنگھ والا بارڈر پر یوم آزادی کی تقریبات پر حملہ کرسکتے ہیں ٗمراسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کوہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں