کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان کی بیوہ اور بھائی کو ملازمت دینے کا اعلان کر دیا‘ ثنا اللہ زہری نے کہا کہ یہ ہم سب کی جنگ ہے‘ وکلاء‘ سول سوسائٹی ہمارا ساتھ دیں ہم دہشت گردوں کو صاف نہیں کریں‘ ہم نے فیصلہ کرلیا صوبے میں ہم رہیں گے یا دہشت گرد رہیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء زہری نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کیمرہ مین شہزاد خان کی بیوہ اور بھائی کو ملازمت دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی جنگ ہے وکلاء سول سوسائٹی ہمارا ساتھ دے ہم دہشت گردوں کو معاف نہیں کریں گے۔ دہشت گرد جہاں بھی چھپے ہیں ہم انہیں ڈھونڈھ نکالیں گے اور ہم نے فیصلہ کرلیا صوبے میں دہشت گرد رہیں گے یا ہم رہیں گے۔