پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

خبردار !اب یہ کام ہر گز نہ کر نا ورنہ 10 کروڑ تک جرمانہ اور جیل بھی ہو سکتی ہے حکومت نے منظوری دیدی

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )ادویات کی قیمتیں خود بڑھانے والے مینوفیکچرز ،ڈیلرز اور ریٹیلرز ہو جائیں ہوشیار ،کیونکہ اب 1لاکھ سے 10کروڑ روپے تک جرمانے کے ساتھ جیل بھی جانا پڑ ے گاوہ بھی 1سے 3سال تک کے لیے ،سمری منظوری کے لیے جلد وزیراعظم کو بھجوا ئی جائے گئی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ ریگولیشن کو بریفینگ دیتے ہوئے سی۔ای۔او ڈرایپ ڈاکٹر اسلم افغانی نے بتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں خود سے اضافہ کرنے والوں کو جرمانے کی سمری منظوری وزیراعظم کو بھجوائی مگر انھوں نے سزا کی ترمیم کی تجویز کے ساتھ سمری واپس بھجوا دی۔اب نئی سمری کے تحت خود سے قیمتوں میں اضافے کرنے والے مینوفیکچرز کے خلاف 10کروڑ روپے تک جرمانے کے ساتھ 3سال سزا ،ڈیلرز کو 3لاکھ تک جرمانہ اور 2سال جیل جبکہ مہنگی ادویات فروحت کرنے والے ریٹیلرز کو ایک لاکھ جرمانہ اور ایک سال قید ہو سکتی ہے۔ سمری کو منظوری کے لیے دوبارہ وزیراعظم کو بھجوایا جائے گا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک میں سالانہ 3ارب ڈالر کی ادویات تیار ہوتی ہیں جن میں 2فیصد غیر معیاری اور اعشاریہ ایک فی صدجعلی ادویات ہوتی ہیں۔ جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لیے پاکستان میں پہلی مرتبہ بارکوڈ رولز کے تحت دواؤں کی پیکنگ کو ٹیکنالوجیکل ٹولز کے ذریعے کوکوڈنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر مرحلہ وار کام شروع کردیا گیاہے۔اس کوڈنگ کے تحت دوا خریدنے والا اپنے موبائل کے ذریعے دواؤں کے اصلی یا نقلی ہونے کا پتا بھی چلا سکے گا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…