لاہور( آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جھگیوں میں رہ کر میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر چکوال کی طالبہ نرگس کو پانچ لاکھ روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ دیا ہے جبکہ انہوں نے طالبہ کے تمام تعلیمی اخراجات اور نیا گھر لے کر دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چکوال کی طالبہ نرگس جو کہ جھگیوں میں رہتی ہے نے میٹرک امتحانات میں 1004 نمبر حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ میٹرک امتحانات میں نمایا ں کارکردگی دکانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے طالبہ سے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے نرگس کو 5 لاکھ روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ دیا جبکہ نیا مکان لے کر دینے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نرگس چاہے تو لاہور میں یا پھر چکوال میں ہی اسے نیا گھر لے کر دیں گے۔ انہوں نے طالبہ کے تمام اخراجات اور اس کی نانی کے علاج کے تمام اخراجات بھی پنجاب حکومت کے ذمے لینے کا اعلان کیا۔