اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

افغان مہاجرین بارے بڑا فیصلہ کرنے پر غور۔۔۔ کیا ہونے جا رہا ہے ؟

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز تر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے انہوں نے کہاکہ خطے کے وسیع تر مفاد میں صوبے میں مقیم افغان مہاجرین کی رجسٹریشن ناگزیر ہے صوبائی حکومت کا غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بارے میں موقف واضح اور غیر مبہم ہے۔ جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کے مسئلے پر حتمی فیصلہ وفاقی حکومت ہی کر سکتی ہے میں نے وفاقی سطح پر متعلقہ فورم پر متعدد بار یہ مسئلہ اُٹھایا ہے اور 30 جون کو افغان سفیر کے ساتھ اپنی ملاقات میں خطے کی سنگین صورتحال اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وجہ سے درپیش مسائل پر گفتگو کی ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے کہاکہ افغان مہاجرین کے سلسلے میں جو حکمت عملی ہے اس پر پیش رفت ہو۔ یہ خالصتاً وفاقی مسئلہ ہے اور وہ اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کر سکتی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے38 سال سے افغان مہاجرین کو اپنا مہمان سمجھا اور بھائیوں جیسا سلوک کیا اب بھی وفاقی حکومت جو فیصلہ کرے گی وہ ہمیں قابل قبول ہو گا اور جب تک افغان مہاجرین یہاں مقیم ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں اور ہم اُن کی دیکھ بھال میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…