پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

شناختی کارڈ کی ویریفیکیشن افغان بھائیوں پر بھاری پڑ گئی،اہم ادارے کی کارروائی،بڑی تعداد زدمیں آگیا

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )کیپیٹل سٹی پولیس کی جانب سے افغان مہاجرین کے خلاف جاری کریک ڈاؤن اورجعلی شناختی کارڈ بنانے والے مہاجرین کے کارڈ بلاک کرنے کیلئے نادرا نے پولیس اورحساس اداروں کی ٹیم کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ پولیس کی جانب سے افغان باشندوں کے خلاف جاری کریک ڈا?ن کے نتیجہ میں بیرون ممالک سمیت دیگر مقامات سے ملنے والے ایس ایم ایس اورکالز پر عمل درآمد کرتے ہوئے مجموعی طورپر 3800 مہاجروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف419/420 اور14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاورپولیس لائن میں ایس ایس پی آپریشنز پشاورعباس مجید مروت کی سربراہی میں جعلی پاکستانی کارڈ بنا کر غیر قانونی طورپر رہائش اختیار کرنے والے افغانیوں کے خلاف نئی حکمت عملی اختیار کرنے کے سلسلہ میں خصوصی میٹینگ کا انعقاد کیا گیاجس میں حساس اداروں کے نمائندوں سپیشل برانچ اورنادراآفس کے افسران نے بھی شرکت کی اس موقع پر تمام اداروں کے افسران نے متفقہ طور پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے افغان مہاجرین کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ نادرا افسران نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ پولیس اورحسا س اداروں کی جانب سے بھجوائے گئے ویری فیکشن دستاویزات پر بھی فوری طور پر عمل درآمدکرتے ہوئے جعلی کا رڈوں کو بلاک کیا جائیگااس موقع پر پولیس افسران نے کہا کہ عوامی شکایت موصول ہونے پر متعلقہ شخص کی مختلف انٹیلی جنس ایجنسیز کے زریعے ویری فیکیشن کے بعد جعلی کارڈ ہولڈر باشندوں کے خلاف باقاعدہ 419/420 اور14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جارہے ہیں پولیس حکام کے مطابق افغان باشندوں کے خلاف جاری کریک ڈا?ن میں انہیں بیرون ممالک سمیت دیگر مقامات سے جعلی کارڈ ہولڈر افغانیوں کی شناخت کے بارے میں ایس ایم ایس اورلوگوں کی کالیں موصول ہورہی ہیں جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ابھی تک 3800 مہاجرین کو گرفتار کرکے انکے خلاف قانونی چار ہ جوئی عمل میں لائی گئی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…