لاہور ( این این آئی) لاہور میں تھانہ وحدت کالونی کے باہر کالے شیشے والی پراڈو کی موجودگی سے خوف ہراس پھیل گیا ، پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ سے گاڑی کی چیکنگ کے بعد گاڑی تھانے بند کر دی۔پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے تھانہ وحدت کالونی کے سامنے کالے شیشے والی پراڈو گاڑی کھڑی کر دی جسے مالک کے آنے کے طویل انتظار کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ سے چیک کرانے گیا۔گاڑی کلیئر ہونے کے بعد تحویل میں لے کر تھانے بند کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا تھا کے تاحال گاڑی کا مالک سامنے نہیں آیا اور سامنے آنے پر اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔