بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پرویزخٹک نے ’’افغان بھائیوں‘‘کیلئے ’’زبردست‘‘اعلان کردیا

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پرویزخٹک نے ’’افغان بھائیوں‘‘کیلئے ’’زبردست‘‘اعلان کردیا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے38 سال سے افغان مہاجرین کو اپنا مہمان سمجھا اور بھائیوں جیسا سلوک کیا اب بھی وفاقی حکومت جو فیصلہ کرے گی وہ ہمیں قابل قبول ہو گا اور جب تک افغان مہاجرین یہاں مقیم ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں اور ہم اُن کی دیکھ بھال میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز تر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے انہوں نے کہاکہ خطے کے وسیع تر مفاد میں صوبے میں مقیم افغان مہاجرین کی رجسٹریشن ناگزیر ہے صوبائی حکومت کا غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بارے میں موقف واضح اور غیر مبہم ہے۔ جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کے مسئلے پر حتمی فیصلہ وفاقی حکومت ہی کر سکتی ہے میں نے وفاقی سطح پر متعلقہ فورم پر متعدد بار یہ مسئلہ اُٹھایا ہے اور 30 جون کو افغان سفیر کے ساتھ اپنی ملاقات میں خطے کی سنگین صورتحال اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وجہ سے درپیش مسائل پر گفتگو کی ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے کہاکہ افغان مہاجرین کے سلسلے میں جو حکمت عملی ہے اس پر پیش رفت ہو۔ یہ خالصتاً وفاقی مسئلہ ہے اور وہ اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کر سکتی ہے ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…