اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) منگل کی صبح جڑواں شہروں میں ہونے والی بارش نے حبس اور گرمی کا زور توڑ دیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے خوشخبری دی ہے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ تین روز بھی بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ اب تک مون سون کی بارشیں معمول سے کم ہوئیں لیکن ابھی آدھا مون سون سیزن باقی ہے۔