منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

رینجرز ہیلپ لائن 1101 نے کام کردکھایا،شہری بڑی مصیبت سے محفوظ ہوگئے

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان رینجرز سندھ نے ہیلپ لائن 1101 پر ایک شہری کی طرف سے موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے لیاقت آباد سے ایک بھتہ خور کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم فہیم احمد ولد علیم خان بھتہ وصولی کے لیے شہریوں کو دھمکیاں دیتا تھا۔ رینجرز نے اپنے ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو تمام ثبوتوں کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔ ترجما ن رینجرز کے مطابق ملزم کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، فرد یا گروہ کی اطلاع فوری طور پر رینجرز مددگار واٹس اپ نمبر 03162369996۔ ای میل ایڈریس:[email protected] یا بذریعہ کال یا ایس ایم ایس رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دے کر ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابق اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…