لاہور (این این آئی )مسقط سے بے دخل کئے جانے والے 35پاکستانی لا ہور پہنچ گئے ، امیگریشن عملے نے مزید کارروائی کیلئے جیل منتقل کر دیا ۔ مسقط حکومت کی طرف سے غیر قانونی طور پر مقیم 35پاکستانیوں کو گزشتہ روز بیدخل کر دیاگیا جنہیں نجی ائیر لائنز 451کے ذریعے لاہو رپہنچایاگیا ۔ امیگریشن عملے نے مزید کارروائی کیلئے تمام افرادکو ائیر پورٹ سے جیل منتقل کر دیا۔