کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق وزیروں، مشیروں اورمعاونین خصوصی سے دفاتر اورسرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کے لیے 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق پانچ رکنی کمیٹی سابق وزیروں، مشیروں اورمعاونین خصوصی سے دفاتر اور رہائش گاہیں خالی کروائے گی اور انہیں دی گئی سرکاری گاڑیاں بھی واپس لے گی۔