اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

کوئٹہ حملہ،پنجاب کی تمام عدالتوں کے بارے میں حکم جاری ،بڑی پابندی عائد

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ سمیت پنجاب کی تمام عدالتوں میں سائلین کے اصل شناختی کے بغیر داخلے پر پابندی جبکہ وکلا ء کی چیکنگ لازمی قرار دیدی گئی ، رجسٹر ارلاہورہائیکورٹ کی سربراہی میں سکیورٹی انتظامات سے متعلق کمیٹی قائم کر دی گئی ، ڈسٹرکٹ کی سطح پرسیشن ججز کمیٹی کی سربراہی کریں گئے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی زیر صدارت لاہورہائیکورٹ سمیت پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقدہوا ۔۔اجلاس میں ہوم سیکرٹری ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت پولیس کے دیگر اعلیٰ افسرا ن بھی موجود تھے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ ہمیں بلیم گیم سے نکل کر ہمیں مثبت انداز میں آگے بڑھنا ہے ،نظام عدل سنگین حملہ کی زد میں ہے ،وکلا ء اورججوں کو مشکل وقت میں گمنام دشمن کے خلاف کھڑے ہونا ہے ۔ہم حالت جنگ میں ہیں ہمارے پاس جو سہولیات ہیں انہی کے ساتھ آگے چلنا ہے ،پنجاب کی تمام عدلیہ کے لیے ایک جیسا سکیورٹی پلان مرتب کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نظام عدل کو مثبت انداز میں چلاکر دہشت گردوں کو ان کے عزائم کی ناکامی کاثبوت دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ سمیت پنجاب کی تمام عدالتوں میں سائلین کو اصل شناختی کے بغیر داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ہائیکورٹ اور پنجاب کی عدالتوں میں وکلا ء کی چیکنگ لازمی قرار دیدی گئی ہے ۔ رجسٹر ارلاہورہائیکورٹ کی سربراہی میں سکیورٹی انتظامات سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی۔ڈسٹرکٹ کی سطح پرسیشن ججز کمیٹی کی سربراہی کریں گئے ۔سکیورٹی کمیٹی ہر پندرہ دن بعد سکیورٹی انتظامات سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی ۔ اس موقع پر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ نے پنجاب بارکونسل اور بارایسوسی ایشنزکی سکیورٹی سخت کرنے کاحکم دیا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…