پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے زبان کھول دی،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے نامزد میئراورمتحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے رہنما وسیم اختر سے 12 مئی کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،ان کی نشاندہی پر مزید 5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے دعوی کیا ہے کہ ملیر پولیس نے سپر ہائی وے اور سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ 12 مئی میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سلمان رضوی، ناصر ضیا اور عبدالاحد سمیت 5 افراد شامل ہیں اور ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔راؤ انوارنے کہاکہ ملزمان کے قبضے سے 12 مئی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور انہیں سائٹ ایریا و سپرہائی وے سے گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزمان ناصر ضیاء اور سید سلمان رضوی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیئے ہیں۔ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی ریلی روکنے کے احکامات دیئے تھے۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے ذمہ داروں نے 10 مئی 2007 کو اسلحہ فراہم کیا۔تفتیشی حکام کے مطابق ناصر ضیاء اور سید سلمان رضوی سے تفتیش جاری ہے، ناصر ضیا اور سید سلمان رضوی کی نشاندہی پر 2 مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق وسیم اختر کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں اہم گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔ایس ایس پی ملیر نے ملزمان کی گرفتاری کو بڑی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچوں افراد کے حوالے سے بدھ کو میڈیا کو تفصیلی طور پر آگاہ کروں گا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…