اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد کوئٹہ دھماکے کی تحقیقات میں ایک نیا پہلو سامنے آیا ہے۔ ویڈیو کے مطابق دھماکے سے قبل وکلاء کے درمیان ایک بچے کو دیکھا گیا ہے جس کی مشکوک حرکات کی وجہ سے یہ عندیہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خودکش بمبار یہی بچہ ہے جس کی موجودگی کے کچھ دیر بعد بلاسٹ ہوا اور کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں۔ حساس اداروں نے تمام فوٹیج اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ٹیپس اپنے تحویل میں لے کرتحقیقات شروع کر دی ہیں۔