بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پاکستان کا ایک چینل اور یہ سیاستدان دہشت گردوں کی کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں‘ سینئر تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 9  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر دفاعی تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر دفاعی تجزیہ نگار نے کہا کہ ہم ایک بد نصیب قوم ہیں جو اللہ کی دی گئی سزائیں سمجھتے نہیں۔ ہر سانحے کے بعد تھوڑی دیر کیلئے قوم جاگ جاتی ہے اور پھر اس کے بعد وہی جہالت، بد تمیزی اور بے غیرتی شروع ہو جاتی ہے۔ سینئر دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مارے جا چکے ہیں۔اس دہشت گردی کی پشت پر بد ترین پاکستانی دشمن ’’راء‘‘ (بھارت) کا ہاتھ ہے۔ زید حامد نے کہا کہ انڈین نیشنل ایڈوائزری کونسل اجیت کمار ڈوول ٹی وی پر بول چکا ہے کہ ہم تحریک طالبان کے ذریعے پاکستان سے جنگ کر رہے ہیں۔ افغان انٹیلی جنس ادارے پاکستانی دہشت گردوں اور سیاستدانوں سے مل کر افغانستان سے دہشت گرد بھیج رہے ہیں۔
زید حامد نے کہا کہ ہمارے ملک مین بھی بہت کلبھوشن یادیو ہیں جو اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ اس ملک میں محمود اچکزئی جیسے لوگ بھی ہیں جو رینڈیس سے پیسے لے کر ملک میں بغاوت کر رہے ہیں۔ اس ملک میں ایسے جج بھی ہیں افتخار چوہدری جیسے جن کے بارے میں تحریک طالبان افغانستان یہ کہتی ہے کہ پاکستان میں ہمارا کوئی دوست ہے تو وہ افتخار چوہدری ہیں۔ زید حامد نے کہا کہ یہ یہاں پر جیو جیسے ٹی وی چینل بھی ہیں جو دہشت گردوں کو ایئر ٹائم دیتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔ ایک دن قبل ہی حامد میر نے کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو بلوچستان میں جاری دہشتگردی سے ملا دیا جس میں حامد میر نے کہا کہ اگر کشمیر میں تحریک آزادی ہے تو پاکستانی فوج بلوچستان میں کیوں تحریک آزادی کو کچل رہی ہے؟ زید حامد نے کہا کہ لوگ کیسے کہتے ہیں کہ ہمیں غداروں کے نام معلوم نہیں ۔ یہ خون کس کے ہاتھوں سے ٹپک رہا ہے اور یہ دھماکہ کس نے کروایا ہے سب نظر آ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…